• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج شہد کی مکھیوں کا دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج شہد کی مکھیوں کا عالمی دن 'World Bee Day' منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت شہد کی مکھیوں کی 20,000 سے زیادہ اقسام کی آواز دنیا کی فضائوں میں گونج رہی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شہد کی مکھیاں اور دیگر پولینیٹرز 80 فیصد فصل اور جنگلی پھولدار پودوں کو زندہ رکھتے ہیں۔

مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام تر احتیاط کے باوجود 10 میں سے 1 شہد کی مکھی، ہوور فلائی اور تتلی کی نسلیں اب یورپی یونین میں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ماہرین کے مطابق جس دن دنیا میں انسانی بے احتیاطی یا کسی قدرتی آفت کے باعث شہد کی مکھیاں ختم ہوگئیں، اس کے بعد دنیا میں انسان کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید