• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے پاکستان نژاد رکن چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تاریخی عشائیے کا اہتمام

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے پاکستان نژاد اور مسلم ممبر چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تاریخی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

مسلسل تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہنے کے بعد 2010 میں برطانوی سیاست کو خیرآباد کہنے والے چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خاں کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام پارلیمنٹ کے ہال ایٹلی سویٹ میں کیا گیا۔

اس موقع پر ناصرف بطور ممبر پارلیمنٹ بلکہ پاکستان میں شروع کیے گیے فلاحی کاموں پر بھی ان کی خدمات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خاں کی جانب سے دیے گئے پُروقار عشائیے میں 4 وزرا سر اسٹفین ٹمیز، روشن آرا، لارڈ واجد خان، ٹارسٹن بلز، 2 سابق وزرا ڈیس براون اور مارگریٹ کرن کے علاوہ برٹش پارلیمنٹ کے دو درجن سے زیادہ ممبران جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور سری لنکن نژاد ارکان شامل تھے۔ 

پاکستان نژاد ممبران پارلیمنٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور ہمیشہ ہمارے لیے مشعل راہ اور ایک قابل تقلید مثال بنے، انہوں نے ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، جس کی وجہ سے ہم نے بھی سیاست میں حصہ لیا، اور آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور  نے تن تنہا نسل پرستی، اسلاموفوبیا اور ہر قسم کے تعصبات کا مقابلہ کیا، خود تکلیفیں برداشت کرکے ہمارے لیے آگے آنے کے راستے بنائے۔ ان کی تعیلمات سے بےشمار نوجوان بےحد متاثر ہوے، اس کا نتیجہ ہے کہ آج برطانیہ میں ہمارے سینکروں کونسلرز، میئر لارڈ میئر ممبران پارلیمنٹ اور وزرا ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید