• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے گئے نوادرات پاکستان کے حوالے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے گئے آثار قدیمہ کے نوادرات جنھیں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا پاکستان کو واپس مل گئے، جو پیرس میں موجود پاکستانی سفارت خانہ نے واپس پاکستان بھجوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے اسمگل کیے گئے قدیم نوادرات کی ایک بڑی تعداد جنہیں فرانسیسی کسٹمز نے حالیہ برسوں میں قبضے میں لے کر پاکستانی سفارتخانے، پیرس کے حوالے کیا تھا، انھیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔

‎فرانسیسی کسٹمز نے 1970 کے یونیسکو کنونشن کے تحت ان قیمتی نوادرات کو پاکستان کے حوالے کیا ہے۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید