• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کا راز، طبی ماہرین کی روشنی میں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات میں روزے داروں کی بڑی تعداد کولڈ ڈرنکس پینے کو ترجیح دیتی ہے لیکن طبی ماہرین اس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ طبی ماہرین نے روزے داروں کو رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے لیے کون سے اہم مشورے دیے ہیں۔

طبی ماہرین ڈاکٹر رضا بابئی اور ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس کو سحر و افطار میں پینا نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں غیر ضروری اشیاء کھانے سے روزہ رکھنے والے بیمار ہو جاتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے داروں کی اکثریت سموسے، پکوڑے اور کچوریاں کھانے کو ترجیح دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے، ان چیزوں کے استعمال سے دل کے امراض بڑھ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روزے داروں کو چاہیے کہ رمضان کے پورے مہینے افطاری کے وقت سادہ غذا کو استعمال کریں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے، رمضان المبارک کے دوران خصوصی طور پر زائد العمر افراد زیادہ ٹھنڈی، گرم اور چکنائی سے بھرپور غذائیں کھانے سے گریز کریں۔

ان کے مطابق بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول جیسی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے والے افراد بھی ٹھنڈی، میٹھی، کھٹی اور چکنائی سے بھرپور غذائیں کھانے سے گریز کریں۔

ماہرین صحت نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ روزہ رکھنے کے باوجود ہر انسان کو صحت مند رہنے کے لیے معمول کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

صحت سے مزید