• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کے  اسٹار بیٹر ویرات کوہلی—فائل فوٹو
بھارت کے  اسٹار بیٹر ویرات کوہلی—فائل فوٹو

بھارت کے 36 سالہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کے چرچے ہو رہے ہیں، سنگلز لینے کی عادت نے انہیں منفرد بنا دیا۔

ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں 98 گیندوں پر 84 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔

دبئی کے نسبتاً گرم موسم میں کوہلی نے اپنی اننگز میں 56 سنگلز لیے، ان کی اننگز میں 67 فیصد رنز سنگلز سے آئے۔

اسٹرائیک تبدیل کرنے کی مہارت کو 36 سالہ ویرات کوہلی کی فٹنس کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میں سنگلز لے کر انجوائے کرتا ہوں، جب آپ زیادہ سنگلز لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ جب آپ نے لمبی پارٹنر شپ کرنا ہوتی ہے تو صبر سے کام لینا پڑتا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سنگلز لینا میرے لیے خوش گوار پہلو تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 301 ون ڈے میچز میں اب تک 14 ہزار 180 رنز بنائے ہیں۔

جنوری 2000ء سے اب تک کے عرصے میں ویرات کوہلی سب سے زیادہ سنگلز لینے والے بیٹر بن گئے، وہ اس عرصے کے دوران 5 ہزار 780 سنگلز لے کر سب سے آگے ہیں۔

ویرات کوہلی سے قبل سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے اس عرصے میں 5 ہزار 503 سنگلز لیے تھے جبکہ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے اس عرصے میں 4 ہزار 789 رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید