• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز کیوں بنیں؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو کُرتا پاجامہ جبکہ ان کی اہلیہ اوشا وینس کو ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور  دونوں کے گلے میں ورمالا بھی موجود ہے۔

جے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ ان کا شادی کی تقریب کے لیے منتخب کیا گیا لباس ہے۔

یاد رہے کہ جب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس پہنچے تو سب سے پہلے ان کے لباس پر تنقید کی گئی کیونکہ وہ وائٹ ہاؤس کے پروٹوکول کے مطابق کوٹ سوٹ پہننے کے بجائے اپنا خصوصی ملٹری لباس پہنے ہوئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نائب امریکی صدر کے شادی کی تقریب میں کُرتا پاجامہ پہننے پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اُنہیں بھی اپنی روایات کے مطابق  کوٹ سوٹ پہننا چاہیے تھا جبکہ کچھ صارفین جے ڈی وینس کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اُنہوں نے  ہندو مذہب کے مطابق منعقد ہونے والی شادی کی  تقریب کے لحاظ سے مناسب لباس پہنا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جب  2014ء میں بھارتی نژاد اوشا وینس کے ساتھ شادی کی تھی تو شادی کی دو تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

شادی کی ایک تقریب ہندو رسومات کے مطابق ہوئی تھی جبکہ دوسری تقریب مسیحی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید