• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر اُڑانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ



امریکی شہری نے کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر اُڑانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

سب سے زیادہ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے صرف 5.12 سیکنڈز میں کاغذ کے جہاز کو تہہ کر کے اور پھینک کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

ڈیوڈ رش کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، انہوں نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کاغذ کے ہوائی جہاز کو تہہ کر کے پھینکا۔

ڈیوڈ رش اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے، اس سے قبل انہوں نے یہ ریکارڈ 6.15 سیکنڈز میں قائم کیا تھا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ کاغذ کا ہوائی جہاز کا ریکارڈ کوئی خاص نہیں لگتا لیکن یہ جو میں نے بنایا ہے یہ سب سے خوبصورت ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید