• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار 4؍ اگست کو آئی ایم ایف سے مزید امداد نہ لینے کا اعلان کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 اگست کو دبئی میں آئی ایم ایف ریویو مشن کے سربراہ ہیرلڈ فنگر کے ساتھ مشترکہ میڈیا کانفرنس میں آئی ایم ایف سے مزید امدادی پیکیج نہ لینے کا تاریخ ساز اعلان کرینگے4 اگست کو آئی ایم ایف مشن کے سربراہ پاکستانی معیشت کے بارھویں اور آخری تفصیلی جائزے کے اختتام پر 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کا عندیہ دینگے جس کا ضابطہ اعلان اور اجراء آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے واشنگٹن میں ہونے والے ستمبر سالانہ اجلاس میں ہو گا۔ اس طرح موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو تقریباً ساڑ ھے چھ ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل ہو جائے گی جبکہ گذشتہ تین سالوں میں وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بقول پاکستان نے سابقہ حکومت کے لئے گئے آئی ایم ایف کے قرضے میں سے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر واپس کر دیتے ہیں۔ پاکستانی معیشت کا بارھواں جائزہ 27 جولائی سے 4 اگست تک آئی ایم ایف دبئی میں لے گا۔ اس کے آغاز پر ایف بی آر کے ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد اقبال 26 جولائی کو عازم دبئی ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ جائزے کے دوران پاکستان کے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان یکم اگست کو دبئی جا کر پاکستانی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اسی روز دبئی پہنچ جائیں گے جبکہ گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا ایک روز قبل دبئی مذاکرات میں شریک ہونگے۔
تازہ ترین