• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنا نیر مبین بہت محنتی سوشل میڈیا اسٹار ہیں: فیصل قریشی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ دنا نیر مبین بہت محنتی سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔

فیصل قریشی اور اظفر رحمٰن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی شہرت کے محدود دورانیے کے بارے میں بات کی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ آج کل لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام نے لوگوں کو اسٹار بنا دیا ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہے وہ لوگ صرف شوقیہ ایک دو ڈراموں میں کام کر لیتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اب اداکار بن گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے شوبز انڈسٹری میں آنے والے ایسے لوگ جو حقیقت میں اداکاری کا شوق رکھتے ہیں اور انڈسٹری میں محنت سے کام کر رہے ہیں اور ان کی ہمیں بھی تعریف کرنی چاہیے۔

اظفر رحمٰن نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کسی کی میراث تو ہے نہیں اس لیے جو بھی حق دار ہے، وہ یہاں آ کر کام کر سکتا ہے جیسے دنا نیر کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ وہ اتنا اچھا کام کریں گی۔

اداکار نے دنا نیر مبین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنا نیر ایک بہت محنتی سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں دنانیر کے ساتھ ایک فلم کر رہا ہوں جس کے مظفرآباد میں شوٹ ہونے والے ایک مشکل سیکونس کو بہترین انداز شوٹ کروانے کے لیے اس لڑکی نے کڑی دھوپ میں مسلسل پریکٹس کی تو ایسا جذبہ بھی آج کے نوجوان اداکاروں میں نظر آتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید