• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے حامی طلبہ کو امریکا آنے سے روکنے کیلئے اے آئی کے استعمال کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرنے والے طلباء کو امریکی ویزا ملنے میں اب مشکلات کا سامنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی محکمۂ خارجہ کے سینئر حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ اب مصنوعی ذہانت کو استعمال میں لا کر ایسے غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرے گی جو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حامی ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق ایسے طلباء اور دیگر لوگوں کو ملک بدر کیا جائے گا جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے ان مظاہروں میں حصہ لیا جو غزہ پر ہونے والے اسرائیلی فوجی حملے کے دوران جاری رہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ہزاروں ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے جائزے بھی شامل ہوں گے جو مبینہ طور پر غزہ کے حق میں اسرائیل کے خلاف ملوث ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید