• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 

بھارتی بیٹر شبمن گل پر امید ہیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل ہارے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے۔

کیوی کپتان مچل سنیٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل ہے بھارت کو ہرانے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں سپورٹ ملے یا نہ ملے تاہم پورا نیوزی لینڈ انکی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے کیوی ٹیم کو شکست دی تھی، جبکہ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرایا تھا، میچز دوپہر دو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید