مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹینکر اور 2 ٹرالرز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق جلے ہوئے ٹینکر اور ٹرالرز کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کے لیے مشینری طلب کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی جانے والی سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر سڑک کنارے کھڑے 3 ٹرالرز کو آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈرائیور ہوٹل کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر کے سحری کر رہے تھے کہ ایک ٹینکر اور دو ٹرالرز کو آگ لگ گئی۔
آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی کپاس اور چینی بھی جل گئی۔