پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ماضی میں سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ مارنے کی وجہ اب بتا دی۔
صاحبہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی یا پھر آپ نے کسی کو تھپڑ مارا؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہوا تھا کہ میں نے سیٹ پر ایک اداکار کو اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر جا گرا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ساتھی اداکار کا نام مجھے یاد نہیں کیونکہ اُنہوں نے بعد میں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا اور نہ ہی وہ مشہور ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے اور مجھے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک دوسرے اداکار کے ساتھ ڈانس کر کے جلانا تھا۔
صاحبہ نے مزید بتایا کہ جب ہم یہ سین شوٹ کر رہے تھے تو میرا جو ساتھی اداکار تھا وہ حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جیسے ہی کیمرہ آن ہوا تو اس نے مزید اوور ایکٹنگ کی جس پر مجھے غصّہ آ گیا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔
صاحبہ نے بتایا کہ فیصل قریشی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی تھی اور آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کو یاد کرتے ہیں۔