• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم موجودگی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے۔

دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید