خیبر میں پاک افغان جرگے کی پہلی نشست کے دوران رواں ماہ11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق ہو گیا۔
جرگے کے ذرائع کے مطابق 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہو گی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے۔
سرحد سے متصل تعمیرات کا تنازع حل ہونے پر طورخم بارڈر کھول دی جائے گی۔
جرگے میں افغان قبائلی عمائدین، تاجروں سمیت 25 ارکان پاکستانی قبائلی عمائدین، علماء اور تاجروں سمیت 40 ارکان شریک ہوئے۔
طے کی گی شرائط کے مطابق پاک افغان سرحد پر فائر بندی پر آج سے عمل درآمد ہو گا، دونوں ممالک کے جرگہ ارکان کل متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے۔
یاد رہے کہ طورخم بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں تعمیرات پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ہوئی تھی۔
کشیدگی کے باعث 17 روز سے طورخم سرحدی گزرگاہ آمد و رفت کے لیے بند ہے۔