• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ملکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو 8 ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے: حسن مرتضیٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پہلے صدر ہیں جو مشترکہ پارلیمان سے 8 ویں بار خطاب کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے غیر فطری اتحاد کا کڑوا گھونٹ پیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید