• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، خواتین اور ملزم کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔

سامنے آئے معاہدے میں تینوں خواتین نے بیان دیا کہ انہوں نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا۔

معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا، ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔

خواتین نے کہا کہ اگر عدالت جمال کو رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، اگر عدالت ملزم محمد جمال کو بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔

خیال رہے کہ ایف نائن پارک میں خواتین پر تشدد کا واقعہ 23 فروری کو سامنے آیا تھا، درج مقدمے میں ملزم جمال پر خواتین پر تشدد اور 10 تولہ زیور اور 20  لاکھ روپے نقدی چھیننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید