• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا شارجہ اور دبئی کے 3 مسافروں کے قبضے سے منشیات برآمد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے پروازوں کے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کے جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشان دہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔ اسلام آباد سے براستہ دوحہ بارسلونا کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر محمد عباس انجم کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم مسافر کے سامان کی دستی تلاشی پر 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید