• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی 28 سال کی ہو گئیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

ہر دلعزیز اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی نے حال ہی میں اپنی 28 ویں سالگرہ منائی ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سالگرہ کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں کنزا ہاشمی کے ساتھ ان کی قریبی دوستوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سالگرہ واقعی بہترین تھی اور یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، فیس بُک سے لے کر انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک، آپ کی محبت، نیک خواہشات اور خوبصورت تصاویر نے میرے دن کو مزید خاص بنا دیا ہے، ہر پیغام، ہر لفظ اور ہر چھوٹی سی کوشش میرے دل کو چھو گئی۔


انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اتنا پیار اور اپنایت کا احساس دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ سالگرہ ہمیشہ آپ سب کی وجہ سے ناقابل فراموش رہے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ کنزا ہاشمی نے حال ہی میں ایک بھارتی ساؤنڈ ٹریک میں کام کیا ہے۔

کنزا ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014ء میں  ڈرامہ  سیریل’ادھورا ملن‘ سے کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید