کراچی کے علاقے سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کےمطاب سرجانی میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 ایس ایم جیز، 1 ایل ایم جی، 10 میگزینز اور بھاری تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اسلحہ گراؤنڈ کے واکنگ ٹریک کی کھدائی کےد وران برآمد ہوا ہے کیونکہ متعلقہ یونین کونسل کی جانب سے ترقیاتی کام کرایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد اسلحہ کو فارنزک معائنے کےلیے بھی بھیجا جائے گا۔