• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

شوہر کی وفات کے غم میں ڈوبی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو قرار مل گیا ہے۔

اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔


اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’اب دل کو سکون ملا ہے۔‘

دوسری جانب نومولود نواسے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے۔

اداکارہ نے یہ افسوس ناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکارہ نے ناصرف شادی کی سالگرہ بلکہ اس سے قبل اپنی بیٹی کی گریجویشن کا جشن بھی شوہر کے ہمراہ اسپتال میں منایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید