• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، ویلز میں چوری کی شرح میں اضافہ، پولیس کی نیندیں حرام

انگلینڈ اور ویلز میں چور ی کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافے نے پولیس کی نیندیں حرام کر دیں۔

برطانیہ کا فوجداری نظامِ انصاف لائف سپورٹ پر ہے اور قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے ڈھٹائی سے دکانیں لوٹنے والے چوروں کے گروہوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے۔

چونکا دینے والے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ چوری کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کے باعث سالانہ 4 اعشاریہ 2 بلین پاؤنڈز کا نقصان ہو رہا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں پولیس کے سابق جاسوس نارمن برینن نے کہا کہ دکاندار اور عملہ لوٹ مار کرنے والوں گروہوں کے سامنے بے بس نظر آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں کئی بار لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سینے میں چھرا گھونپنے جیسے سنگین واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

برطانیہ کا فوجداری نظام انصاف اور پولیسنگ لائف سپورٹ پر ہے، ملک انتشار کا شکار ہے، پولیس اسے مکمل کنٹرول نہیں کر سکتی، برطانیہ میں کوئی گاؤں، قصبہ یا شہر ایسا نہیں ہے جو شاپ لفٹنگ سے متاثر نہ ہوا ہو۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جرائم قابو سے باہر ہو رہے ہیں کیونکہ مجرموں نے دکانوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے صرف انگلینڈ اور ویلز میں 24-2023 کے دوران چوری کی وارداتوں میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید