• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈنز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف



راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈرز محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔

حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کروائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی اور انہیں قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید