• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقدس رمضان کریم، ہولی کی تقریب عید تک ملتوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک ہو، روشنی کی ایک ننھی کرن اندھیرے کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے رواں ماہ ہونے والے چاند گرہن اور سورج گرہن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدی کی قوتیں روشنی کو بجھانا چاہتی ہیں لیکن یہ جیت عارضی ہوتی ہے، سورج اور چاند بدی کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر چمکنے لگتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید