• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختصر وقت میں ماریو گیم مکمل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی گیمر نفٹسکی نے 4 منٹ 54.565 سیکنڈز میں 1985 کا مشہور کلاسک گیم سپر ماریو بروس مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

نفٹسکی پہلے بھی مختلف گیمز میں ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے سالوں کی محنت اور مسلسل مشق شامل تھی۔

نفٹسکی نے سپر ماریو کے ہر ملی سیکنڈ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تکنیکوں کا استعمال کیا تاکہ بہترین کارکردگی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب اس قول کو حقیقت مانتا ہوں کہ پریکٹس ہی کامل بناتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے نفٹسکی نے انکشاف کیا کہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا 90 فیصد وقت صرف پریکٹس پر صرف کرتا تھا، یہی مستقل مزاجی اور محنت اس مقام تک لے کر آئی ہے، لیکن میں اب بھی اس وقت سے مطمئن نہیں ہوں۔

اس ریکارڈ بریکنگ رن کے دوران نفٹسکی نے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا، جو کہ گیمنگ کی دنیا میں ایک مقبول طریقہ ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید