• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم سرحد کی بندش، 5 ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے

کراچی (این این آئی)طورخم سرحد کی بندش، 5ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے،تجارتی رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو پاکستان اہم تجارتی راہداری بننے کے مواقع کھو دے گا،طورخم سرحد کی بندش اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس کا نفاذ پاکستان اور افغانستان کو تجارت و معاشی نقصان کا باعث بن گیا ۔افغان سرحدی چوکی کی تعمیر کے تنازع کے باعث طورخم سرحد 21فروری 2025 سے بند ہے جس کی بندش سے ٹرانزٹ کا سامان لے جانیوالے 5ہزار سے زائد ٹرک بشمول خراب ہونے والی اشیا سمیت پھنسے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ تجارتی رکاوٹوں کو دور نہ کیا گیا تو پاکستان خطے میں ایک اہم تجارتی راہداری بننے اور وسیع تر معاشی ترقی کے مواقع کھو دے گا۔
ملک بھر سے سے مزید