• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خوجڑی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم پھینکے گئے۔

اس موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی سے تینوں جگہ سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید