• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مائیں بچے کو روزے کی حالت میں دودھ پلا سکتی ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرا ایک شیرخوار بچہ ہے، جسے میری اہلیہ دودھ پلاتی ہیں اور کچھ ہلکی غذائیں بھی وہ کھاتا ہے، اب رمضان میں اہلیہ کے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہو گا؟

یہ بھی بتائیں کہ روزے کی حالت میں بھی بچے کو دودھ پلاسکتی ہیں یا نہیں، اس سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟

جواب: اگر آپ کی اہلیہ روزہ رکھ کر بچے کو دودھ اور دیگر مناسب غذا کے ذریعے اس کی خوراک پوری کر سکتی ہیں تو ان پر روزہ رکھنا فرض ہے۔

اگر روزے کی حالت میں دودھ پلانے سے اہلیہ کے لیے صحت کے اعتبار سے غالب گمان کے اعتبار سے نقصان ہوتا ہو یا بچے کی غذا مکمل نہ ہو سکتی ہو تو اس صورت میں روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے، اس صورت میں آپ کی اہلیہ رمضان کے بعد ان روزوں کی قضا کریں گی۔ 

روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

خاص رپورٹ سے مزید