• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹر حضرت اللّٰہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللّٰہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی۔

افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی ہے۔

کریم جنت نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹر کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام لکھا ہے۔

کریم جنت نے حضرت اللّٰہ زازئی اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید