• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کےلیے بڑے ریلیف کی تیاری کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جارہا ہے، پیکج کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا، حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل موجودہ قیمت 258 روپے 64 پیسے، پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے پر فی لیٹر برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید