• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس، مسلح افواج کو خراج تحسین کی قرارداد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینیٹ کا آٹھواں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ سیمینار ہال میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹ نے متفقہ طور پر ’جعفر ایکسپریس‘ پر دہشت گرد حملے کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) اور تمام ریاست مخالف عناصر کی شدید مذمت کی۔ ایوان نے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے بہادری سے کامیاب آپریشن کے ذریعے تمام مغویوں کو بازیاب کرایا۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25ء کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے، منظور شدہ بجٹ کے مطابق فنڈز کے مالیاتی استعمال کی رپورٹ، مالی سال 2023-24ء کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے، داؤد یونیورسٹی سروس قوانین میں ترامیم، اور وائس چانسلر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر غور کیا گیا اور انہیں منظور کر لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید