کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سولجر بازار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے ہولناک دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں 15 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کا زخمی ہوناالمناک سانحہ ہے جس نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں۔