• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجربہ کامیاب، تھر پارکر میں کھجور کے درختوں نے پھل دینا شروع کر دیا

بدین (جنگ نیوز)دعا فاؤنڈیشن کا تجربہ کامیاب، تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کی مین شاہراہ پر 2018ء میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے کھجور درختوں میں شاندار پھل آنا شروع ہوگئے۔ دعا فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر نے بتایا کہ 15لاکھ روپے کی لاگت سے اعلیٰ نسل کے 70 درخت لگائے گئے اور درخت لگانے کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ چیئرمین عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ تھرپارکر کے بارے میں عام تاثر یہ تھا کہ یہاں کھجور کی کاشت نہیں ہوسکتی۔ لیکن الحمدللہ ہمارے کامیاب تجربے نے اس رائے کو غلط ثابت کردیا اور اب تک 8مختلف مقامات پر کھجور کی کاشت ہوچکی ہے اور چار جگہوں پر ان درختوں میں بہترین پھل آرہا ہے۔ انہوں نے مقامی آبادی خصوصاً کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ اس کامیاب تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھجور کی کاشت کو یقینی بنائیں، اس سے نہ صرف مقامی آبادی مستفید ہوگی بلکہ یہ تھرپارکر کی معیشت پراس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔مقامی کاشتکار محمد سلیم سومرو کے مطابق دعا فاؤنڈیشن کا مذکورہ تجربہ تھرپارکر کی معیشت کی درختوں نے پھل دینا شروع کردیامعیشت میں انقلاب لاسکتا ہے اور ساتھ ہی مقامی آبادی کی معاشی بدحالی کو دور کرنے میں میں بریک تھرو ثابت ہوسکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید