• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر جدہ پہنچ گیا

جدہ (شاہد نعیم) پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کیپٹن علی رضا کی قیادت میں خیر سگالی دورے پر جدہ اسلامک پورٹ پہنچ گیا۔ جہاز پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، ڈپٹی قونصل جنرل، قونصلیٹ افسران سعدیہ وقار النسا، غلام حسین، عبداللہ گھمن، عمران علی اور دیگر سفارتی افسران سمیت سعودی تاجروں، سعودی بحریہ کے افسران،زمان، ابو ماجدی ودیگر معززین نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید