• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSLمیچز کراچی میں ہوئے تو اسٹیڈیم جا کر ضرور دیکھوں گا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن تھامس پیٹرہیری برجز نے خود کو کرکٹ کا شوقین قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ اگرPSLمیچز کراچی میں ہوئے تو وہ اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھیں گے، کراچی کے حوالے سے عالمی سطح پر منفی خبروں کےبرعکس یہاں خودکو محفوظاورپرسکون محفوظ کرتا ہوں،چکن بریانی، لسی، دودھ پتی اور روایتی مٹھائیاں پسندیدہ پکوان ہیں،کراچی کی غذائی تنوع اسکے کثیرالثقافتی تشخص کی عکاس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔تھامس پیٹر ہیری برجز کاکہنا تھا کہ کرکٹ ممالک کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی پل کا کردار ادا کرتی ہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان آمد سے قبل انہیں بین الاقوامی سطح پر گردش کرنے والی منفی خبروں اورسیکورٹی صورتحال سے متعلق کچھ خدشات تھے۔ تاہم یہاں پہنچنے کے بعد حالات توقعات کے برعکس پائے۔ میں خود کو یہاں محفوظ اور پرسکون محسوس کرتا ہوں۔
ملک بھر سے سے مزید