• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ایران پر امریکی حملے کی خبروں کے اثرات، 6683 پوائنٹس کی بڑی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ایران پر ایک بار پھر امریکی حملے کی خبروں،خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات اور مختلف افواہوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس،سرمائے کے بھاری انخلاء سے مارکیٹ میں مندی کی طوفانی لہر، 100انڈیکس6683پوائنٹس کی تاریخی بڑی کمی، 6نفسیاتی حدوں کی کمی سے ایک لاکھ 78ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ 72ہزار پوائنٹس پر آگیا،79.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 713ارب 6کروڑ 57لاکھ روپےکی کمی ،کاروباری حجم بھی 22.17فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوایران پر امریکی حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے ساتھ کچھ افواہیں بھی پھیلنے سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمائے کے انخلاء کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،فروخت کے اس شدید دباؤ سے انڈیکس ایک موقع پر 7 نفسیاتی حدوں کی کمی سے 7206 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔

ملک بھر سے سے مزید