کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سولجر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس لیکیج جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات ناگزیر ہیں۔ شہر میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی واضح لائحہ عمل دکھائی نہیں دیتا، جس کے باعث شہری غیر محفوظ حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محرومی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور خستہ حال عمارتوں میں رہائش اختیار کرنا ان کی مجبوری بن چکا ہے۔