• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخناموں پرعمل نہ ہوسکا، گاہکوں اور دکانداروں میں تکرار

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پرائس کنٹرول کے لئے موثر کریک ڈائون نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشوں کی جانب سے عوام کا استحصال جاری ہے ، سرکاری نرخنامے پر کہیں بھی عملدرآمد نہ ہو سکا اورزائد قیمتیں طلب کرنے پر شہری دکانداروںسے الجھتے رہے ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا نیا چھلکا درجہ اول کی قیمت 55 روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 75سے80روپے تک فروخت کرتے رہے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ وم سرکاری نرخ45کی بجائے55سے60 ا، آلو کچا نیاچھلکا درجہ سوم38کی بجائے40 سے45، پیاز درجہ اول50کی بجائے70، پیاز درجہ دوم40کی بجائے55سے60روپے فی کلو فروخت ہوا۔
لاہور سے مزید