امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔
اس دوران مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔