بھارتی سوشل میڈیا شخصیت اوری Orry کے خلاف ویشنو دیوی بیس کیمپ کے قریب شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مشہور سوشل میڈیا شخصیت اورہان اواترامانی Orhan Awatramani جو اوری Orry کے نام سے جانے جاتے ہیں، ویشنو دیوی کے مقدس سمجھے جانے والے مقام کے قریب شراب نوشی کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے۔
یہ واقعہ جموں و کشمیر میں ایک ہوٹل میں پیش آیا، جو کہ ویشنو دیوی مندر کے قریب واقع ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوری سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، کیونکہ انہوں نے ایسے علاقے میں شراب پی جہاں یہ عمل ممنوع ہے۔
پولیس حکام نے اس معاملے پر سخت کارروائی کے احکامات دیے اور کہا کہ یہ مذہبی مقام ہے اور یہاں ایسی سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اوری ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو جھانوی کپور، خوشی کپور، نیسا دیوگن اور دیگر مشہور شخصیات کے قریبی دوست ہیں، وہ اکثر ہائی پروفائل پارٹیوں اور تقریبات میں نظر آتے ہیں اور حال ہی میں کافی ود کرن سیزن 8 میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔