• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور سامنے آگئے

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اہم امور سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف دعوت نامے کا حامل یا پارٹی کا نامزد رکن ہی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق غیر معمولی اجلاس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا صرف متعلقہ اسٹاف ہی موجود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تمام جماعتیں اجلاس میں شرکت کے خواہشمند اراکین کے نام اسپیکر آفس کر فراہم کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اس روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں عام تعطیل ہوگی۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید