پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔
سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔