• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیس خان ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اور دھنی بخش سیکرٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالرئیس خان ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اور دھنی  بخش سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ نیشنل فٹ بال ریفری محمد جاوید بنگش اور پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم خان کے زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل آگیا۔ ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد گلیوں اور محلوں کی سطح پر باکسنگ کے کھیل کو فروغ اور باکسنگ کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس جاوید بنگش اور اکرم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں آیا۔ فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرئیس خان، جنرل سیکرٹری دھنی بخش، نائب صدر محمد جاوید بنگش اور خازن عبدالقادر محمود بونیری منتخب کئے گئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر سے محمد سلیم قمبرانی ،ڈسٹرکٹ سائوتھ سے نور محمد قمبرانی، ڈسٹرکٹ سنٹرل سے رفیع الدین، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ ویسٹ سے مجید بروہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک رہنمائوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کی بھر پور تائید کی ۔
تازہ ترین