وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ حکومت نے ہیپاٹائٹس سی پروگرام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں، ہم نے پنجاب میں پروگرام کو دوبارہ شروع کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جدید ترین جناح میڈیکل سینٹر کا آغاز کر رہے ہیں، ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے، پنجاب میں ہیپا ٹائٹس سی مرض کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی میں پہلا اسکریننگ یونٹ قائم کیا جسے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پھیلایا، ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمےکے لیے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو ذمے داری سونپی ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ وفاق نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر بیماری کے خاتمے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں، پروگرام میں تعاون پر آغا خان فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کے مشکور ہیں۔