• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بارڈر سیکیورٹی گارڈ نے 80 ہزار پاؤنڈ کا کیس جیت لیا

برطانوی بارڈر سیکیورٹی گارڈ پناہ کے متلاشیوں کےلیے جاری آپریشن کے دوران پاؤں کا ٹخنہ تڑوا بیٹھا۔ ہوم آفس پر کیے گئے مقدمہ میں قانونی جیت کے بعد اس نے مجموعی طور پر 80 ہزار پاؤنڈ کا کیس جیت لیا۔

مذکورہ بارڈ گارڈ نے 14 گھنٹے کی شفٹ کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہوم آفس کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ایلن کوارٹرمین نامی گارڈ دوران ڈیوٹی ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کشتی پر واپس آتے زخمی ہوگیا۔ بحری جہاز ڈوور میں اپنے جہاز میں سوار ایک زخمی شخص کی عیادت کےلیے ایک پیرامیڈک کو لے جا رہا تھا جب وہ بورڈنگ کے دوران ایک ایسی نامناسب سطح پر پھسل کر گر گیا۔

کوارٹرمین حادثے میں ٹخنے کی ہڈی تڑوا بیٹھا، وہ پانچ ہفتوں تک حفاظتی بوٹ میں تھے لیکن انہوں نے حادثہ کے بعد کہا کہ جاری اثرات نے انہیں سمندر سے ریٹائر ہونے پر مجبور کردیا۔

گارڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسے 9 ہزار پاؤنڈ معاوضہ اور وکلاء کے بل وغیرہ کی ادائیگی کرنے کا کہا گیا جو تقریباً 70 ہزار پاؤنڈ ہے۔

چونکہ ہوم آفس ایک سرکاری ادارہ ہے، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ معاوضے اور قانونی بلوں کی مالی اعانت ٹیکس دہندگان کے بجٹ سے کی جائے گی۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ مسٹر کوارٹر مین کےلیے کشتی پر چڑھنے کےلیے اسے محفوظ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی ہینڈریل کو منسلک کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید