• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں خالدہ ضیا کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بنگل دیش ہائی کمیشن میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے۔
 پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بنگل دیش ہائی کمیشن میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں پاکستان کی ہمدردیاں بیگم خالدہ ضیا کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی وفات پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کی۔

بنگلا دیشی ہائی کمشنر عابدہ اسلام  ڈاکٹر فیصل کا ہائی کمیشن میں استقبال کر رہی ہیں۔
 بنگلا دیشی ہائی کمشنر عابدہ اسلام  ڈاکٹر فیصل کا ہائی کمیشن میں استقبال کر رہی ہیں۔ 

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان اور بیگم خالدہ ضیا کے حامیوں کے ساتھ ہیں۔

برطانیہ میں بنگلا دیش کی ہائی کمشنر محترمہ عابدہ اسلام نے ڈاکٹر محمد فیصل کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن آمد پر استقبال کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید