پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس تارِیخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 974 پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر بھی پہنچا۔
بازار حصص میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔