بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیےگئے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہیں۔