• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا فضائی میزبان پر تشدد، دانٹ توڑ دیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

نجی ایئرلائن کی پرواز میں سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا، فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 540 میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ اپنی بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہے تھے، خاتون فضائی میزبان نے مسافر خاتون سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور میز بند کرنے کا کہا، مبینہ طور پر مسافر خاتون نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شور شرابہ کیا۔

سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارہ رن وے سے واپس کروالیا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو طیارے میں فوری طور پر طلب کیا گیا، کپتان نے باپ بیٹی کو آف لوڈ کرنے کیلئےکہا، خاتون مسافر نے آف لوڈ ہونے سے انکار کرتے ہوئے مبینہ طور پر غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے زخمی ہونے پر اے ایس ایف نے باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا تھا۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کی جانب سے باپ بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا گیا، معافی نامے کے بعد دونوں باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید