• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا دیول کا اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی خبروں پر جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول نے کیریئر کے ابتدا میں اجے دیوگن کے ساتھ نام جوڑے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔  

ایشا 14 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں، تاہم ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔

انٹرویو کے دوران جب ایشا دیول سے پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو ایشا نے کہا، ’اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بےبنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑنے کی کوشش کی گئی۔‘

اداکار کا کہنا تھا کہ ’اجے کے ساتھ میرا ایک بہت خوبصورت اور منفرد تعلق تھا جو احترام، محبت اور تعریف پر مبنی تھا۔ اس افواہ سے بہت عجیب سا لگا تھا۔‘

ایشا نے مزید کہا کہ ان افواہوں کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہ اور اجے دیوگن اس وقت ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے۔

ایشا دیول اب 14 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کےلیے تیار ہیں اور ان کے مداح انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید